تیز ترین انٹرنیٹ

وزارت آئی ٹی کی جانب سے  فائیو جی کے اجرا کیلئے تیاریاں شروع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی) اور ٹیلی کمیونیکیشن نے فائیو جی کے اجرا کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے فائیو جی کے اجرا سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  فائیو جی کی نیلامی سے حکومت کو کروڑوں ڈالرز مل سکتے ہیں، اسپیکٹرم کی نیلامی 10 ماہ بعد ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکٹرم نیلامی سے صارفین کی نیٹ ورک سے متعلق شکایات کا بھی فوری ازالہ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موبائل کمپنیاں اس وقت 367 میگا ہرڈز کے قریب اسپیکٹرم استعمال کر رہی ہیں جبکہ ریفارمنگ سے دستیاب اسپیکٹرم کی نیلامی سے یہ حجم 600 میگا ہرڈز سے زائد ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے