انٹرنیٹ

پاکستان سے افریقہ جانے والی سی می وی 4 کیبل کٹ گئی، انٹرنیٹ کی ا سپیڈ میں ایک ٹیرا بائیٹ کی کمی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے افریقہ جانے والی کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر رہی، صارفین کم رفتار کی شکایت کرتے رہے۔ ٹیلی کام ذرائع کے مطابق سی ایم وی 4 انٹرنیٹ کیبل کی مرمت میں وقت لگے گا، انٹرنیٹ ٹریفک دیگر چینلز پر منتقل کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ایم وی 4 کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں ایک ٹیرا بائٹ کی کمی واقع ہوئی، پاکستان میں رش کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس مزید متاثر ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان سے افریقہ جانے والی سی می وی 4 کیبل کٹ گئے جس کے باعث ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں ایک ٹیرا بائیٹ کی کمی آ گئی ۔

واضح رہے کہ ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ متبادل چینلز کے ذریعے پاکستانی صارفین کی ضروریات کو پورا کیا جارہا ہے اور متبادل چینلز کے ذریعے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بہتر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے