مریم اورنگزیب

عمران صاحب کے ایجنڈے کو قومی ایجنڈا کہنا دھوکہ، فراڈ اور کذب بیانی کی انتہاء ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ چوری کے عمران صاحب کے ایجنڈے کو قومی ایجنڈا کہنا دھوکہ، فراڈ اور کذب بیانی کی انتہاء ہے۔ جب اتحادی اور اپنے اراکین نے عدم اعتماد کردیا ہے تو سیاسی نظام کی کامیابی یاد آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر سخت ردعمل پیش کیا، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہر قومی ایجنڈے کو متنازعہ عمران خان نے بنایا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات چاہتی ہیں جبکہ آپ صرف الیکشن چوری چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ کے مطابق عمران صاحب الیکشن چور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن رپورٹ کے بعد آپ کی الیکشن کی شفافیت اور اور الیکشن اصلاحات کا پورے پاکستان کو پتہ چل گیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام کو آپ کا انتخابی ایجنڈا نہیں بلکہ عمران صاحب کا استعفی چاہئے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی آپ قانون سازی کی نہیں گھر جانے کی تیاری فرمائیے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے