مریم اورنگزیب

کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان! کان کھول کے سن لیں، الیکشن 2023 میں ہوں گے، کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا، پھر آپ چیخیں گے، روئیں گے، عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے لوگ پہلے سے سڑکوں پر ہیں، آپ اندھے ہوچکے ہیں، الیکشن زبردستی رونے چیخنے اور پیٹنے سے نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب میں ڈوبے ملک کی حالت دیکھیں، عمران خان زہریلی انا میں ڈوبے ہوئے ہیں، عمران صاحب! لاڈلا بن کر زور زبردستی کی آپ کو عادت ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے