شہباز شریف

وزیراعظم کیجانب سے ریلیف کے تحت 24 گھنٹے میں صارفین کے بلز کو کم کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ ریلیف کے تحت چوبیس گھنٹوں میں بجلی کے بل کم کرکے صارفین کو دئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی صارفین کے مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس جس میں بجلی صارفین کی شکایات دور کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کے بلز میں اعلان کردہ ریلیف کو 24 گھنٹے میں شامل کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بجلی بلز کی تصحیح کیلئے ڈسکوز کا اسٹاف 24 گھنٹے کام کرے، بلز کی تصحیح کیلئے تمام اسٹاف کی چھٹیاں ختم کرکے کام کو نمٹا کر رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعظم نے بلز جمع کروانے کیلئے بینکوں کو آئندہ دنوں میں کھلا رہنے کی ہدایت جاری کرنے کا حکم دیا۔ خیال رہے کہ ایک کروڑ 66 لاکھ صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دیئے گئے ریلیف کے تحت بلز کی تصحیح کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے