سیلاب

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں سیلاب سے 34 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) گزشتہ ایک ہفتے سے ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب سے 17 بچے اور 7خواتین سمیت 34 افراد جاں بحق پوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، گزشتہ روز مزید 34 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 17 بچے اور 7 خواتین بھی شامل ہیں۔ حکومت نے قومی ایمرجنسی لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اب تک مختلف علاقوں میں سینکڑوں لوگ جاں بحق، ہزاروں زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں 16، سندھ میں 13، بلوچستان میں 4 اور پنجاب میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 937 ہوگئی ہے جبکہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کے دوران 1343 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز 85 ہزار 897 جانور ہلاک ہوئے، اب تک 7 لاکھ 93 ہزار 995 جانور ہلاک ہوچکے ہیں، 6 لاکھ سے زائد گھر متاثر، بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر تباہ، کئی سڑکیں بہہ گئی ہیں، پل ٹوٹ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے