آصفہ بھٹو

آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب

کراچی (پاک صحافت) این اے 207 نوابشاہ سے آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو کے مقابلے میں موجود تینوں امیدواروں نے کاغذات واپس لے لئے تھے۔ آصفہ بھٹو نے این اے 207 میں کامیابی کے ساتھ ہی پارلیمانی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔ این اے 207 کی نشست صدر آصف زرداری کے استعفے سے خالی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ نوابشاہ کی اس نشست سے آصفہ بھٹو کے نانا، دادا، والدہ، والد، پھپھو تمام لوگ کامیاب ہوچکے ہیں۔ آصفہ بھٹو زرداری خاتون اول کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھارہی ہیں، آصفہ بھٹو زرداری محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں۔

آصفہ بھٹو زرداری کی کامیابی پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے مبارک باد دی کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری کے بلا مقابلہ منتخب رکن قومی اسمبلی بننے سے واضح ہوتا ہے کہ سندھ کی عوام پیپلز پارٹی سے محبت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے