مہنگائی

مہنگائی کی شرح آئندہ ماہ سے کم ہونے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں آئندہ ماہ سے مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے اگلے مہینے سے ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21 تا 22 فی صد کے درمیان ہرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی کی شرح 22.5 فی صد تا 23.5 فی صد رہنے کا امکان ہے، جو کہ آئندہ ماہ 21 تا 22 فی صد کے دریان ہو جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس ریٹ میں 5 روپے 54 پیسے کمی کی وجہ سے ڈالر 278 روپے پر آگیا ہے اور رمضان ریلیف پیکیج 7.5 ارب سے بڑھا کر 12.5 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر ماہ کے لحاظ سے ملک کی معاشی اور مالی حالت پہلے کے مقابلے میں بہتری کی جانب گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے