کورونا

ملک میں کورونا کے وار جاری، مزید 92 افراد جاں بحق، 2ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 28 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد  پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 926,695 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 523 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 13,367,920 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 92 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 22 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 53 ہزار 99 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 630 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 52 ہزار 574 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ ملک میں مثبت کیسز آنے کی شرح 3 اعشاریہ 93 فیصد ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے