مریم اورنگزیب

وزیراعظم کی ہدایت پر افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوایا جارہا ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لئے فوری امدادی سامان بھجوا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان فوری طور پر بھجوایا جارہا ہے۔ ہنگامی امدادی سامان میں خوراک، خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے نے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر امدادی سامان کا انتظام کیا ہے۔ یاد رہے کہ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچادی، ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 600 سے زیادہ زخمی ہیں۔ ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے