شہبازشریف بلاول بھٹو

وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو فون، آصف زرداری کی خیریت دریافت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو فون کرکے آصف زرداری کی خیریت دریافت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کرکے ان کے علیل والد اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے سابق صدر کی جلد صحت یابی اور مکمل صحت کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کرنے کے لیے بلاول بھٹو زرداری سے بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران انہوں نے زرداری صاحب کی جلد صحت یابی اور مکمل صحت کے لیے اپنی دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت تاحال ناساز ہے تاہم ان کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے چند روز میں ایئر ایمبولنس کے ذریعے منتقلی پر غور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔ پولیس

لاہور (پاک صحافت) پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے