مراد علی شاہ

تمام اساتذہ سندھ میں تعلیم کو بہتر سے بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تمام اساتذہ سندھ میں تعلیم کو بہتر سے بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کا عالمی دن منانے کا مقصد استاد کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔ کہتے ہیں اللہ تعالیٰ بشر کو آسمان سے زمین پر لاتا ہے لیکن استاد اسے زمین سے آسمان تک پہنچاتا ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں اگر استاد اپنا تعلیم میں بھرپور کردار ادا کریں، سندھ کو اگر کسی چیز کی ضرورت ہے تو وہ ہے ایک بہترین استاد۔ انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ کو اپیل کروں گا کہ سندھ میں تعلیم کو بہتر سے بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے