امتیاز شیخ

وفاقی وزیر حماد اظہر نے جھوٹ اور غلط بیانی کو اپنا وطیرہ بنالیا ہے، امیتاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے وفاقی وزیر حماد اظہر کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے جھوٹ اور غلط بیانی کو اپنا وطیرہ بنالیا ہے۔ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی تجویز عوام دشمن ہے، نیپرا بجلی کی بڑھتی قیمتوں کو فوری فریز کرے، قیمتوں کا بوجھ وفاقی حکومت پورا کرے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے وفاقی وزیر حماد اظہر کے بیان پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کے بقول 28 فیصد صارفین ہیں تو وزیر موصوف اپنی ناکامی کا اعتراف کر رہے ہیں، 28 فیصد کی گیس ضرورت کو پورا نہیں کرسکتے اگر مزید اضافہ ہوتا تو کیا ہوتا ۔ وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ  گیس بحران نہیں بلکہ مانگ بڑھ گئی ہے اور اگر سردیوں میں مانگ بڑھ گئی ہے تو گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کیوں ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے حماد اظہر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہاکہ وفاقی وزیر اپنی نااہلی اور ناکامیوں پر جو دلائل دے رہے ہیں وہ ناقابل قبول ہیں، ایل این جی کا اگر گھریلو صارفین سے تعلق نہیں ہے تو مہنگی ایل این جی خریدنے کی کیا ضرورت ہے ۔ نجی پاور کمپنیوں کو گیس کی بندش سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوجائے گا، بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کی تجویز ناقابل برداشت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے