عید

وزیراعظم نے عیدالفطر پر 4 چھٹیوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر 4 دن کی تعطیلات دیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر پر 4 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹفیکشن جلد جاری ہوگا۔ ذرائع کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 10 سے 13 اپریل تک ہوں گی۔

خیال رہے کہ 9 اپریل کو 29 واں رمضان المبارک ہوگا اور چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی ورنہ 11 اپریل کو عیدالفطر ہوگی۔

دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد ملک میں ایک ہی روز عید الفطر کیلئے محترک ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی روز ہوا ہے، انشاءاللہ شہادت کے مطابق عید الفطر بھی ایک ہی روز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وہ تمام مکاتب فکر کے علماء کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے