شہباز شریف

وزیراعظم نے عمران خان کی تقاریر چلانے سے پابندی اٹھالی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی تقاریر کو میڈیا پر چلانے سے پابندی اٹھالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پر عائد پابندی ہٹانے کی ہدایت کردی۔ ہے۔ وفاقی حکومت نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو عمران خان کی تقریر پر پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی حکومت نے سیکشن 5 کو بروئے کار لاتے ہوئے پیمرا کو ہدایت جاری کی ہے۔

اس سے قبل پیمرا نے عمران خان کے متنازع بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پر پابندی لگادی تھی۔ پیمرا اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی قیادت اور ریاستی اداروں کے لیے ایسے نفرت انگیز، غلیظ اور بلاجواز بیانات خلاف آئین ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ عمران خان کی تقاریر نشر ہونے سے عوام میں نفرت بڑھنے اور امن عامہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے