کامران ٹیسوری

اسٹریٹ کرائمز تشویشناک حد تک بڑھ چکا، کنٹرول ہونا چاہیے، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 9ویں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا ڈیفنس پولیس اسٹیشن کراچی میں افتتاح کر دیا۔ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق یہ منصوبہ کراچی کمیونٹی پولیسنگ منصوبہ کے تحت شہر قائد کیلئے ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ عزیز آباد، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، ملیر، سولجر بازار، نیو سبزی منڈی، نیپئر اور گزری کے تھانوں میں بھی کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے یہ شہر کے ہر تھانے میں ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے اسے کنٹرول ہونا چاہیے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل ہونے والے رائیڈر علی رہبر جیسے واقعات افسوسناک ہیں۔

دریں اثنا گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفنس کراچی میں نجی شعبے کی شراکت سے 800 کیمرے لگانے کا منصوبہ خوش آئند ہے۔ ڈیفنس پولیس اسٹیشن پر کمیونٹی پولیسنگ کے نظام کے تحت 158 کیمرے لگائے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جرائم کرنے والے اب ہوشیار ہوجائیں گے، کیمروں سے مجرموں کے خلاف گھیرا تنگ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے