مفتاح اسماعیل

وزیراعظم نے دو سو سے تین سو یونٹ والے بجلی صارفین کو بھی ریلیف دینے کا کہا ہے۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دوسو سے تین سو یونٹ والے بجلی صارفین کو بھی ریلیف دینے کا کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ہم سے پوچھتا ہے کہ سبسڈی کس کو دے رہے ہیں؟ دو سو یونٹ والوں کو سبسڈی دینے کا جواز بنتا ہے، دو سو سے تین سو یونٹ والوں کے لیے سبسڈی پر 13 ارب روپے لاگت آئے گی تاہم دو سو سے تین سو یونٹ والوں کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا وزیراعظم نے ان صارفین کو بھی ریلیف دینے کا کہا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ قطر نے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دی ہے جلد پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری ہوجائے گی، قطر ائیر پورٹس لانگ ٹرم لیز پر چاہتا ہے اور سی پورٹس پر سرمایہ کرے گا جب کہ قطر نے ایل این جی پاور پلانٹس میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ توانائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت کا 8 ہزار میگا واٹ سولر پلانٹس لگانے کا ارادہ ہے، قطر نے 8 ہزار میگاواٹ سولر پلانٹس لگانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سوموار کے روز آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس ہو رہا ہے، چار ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کو پورا کر لیا گیا ہے، یو اے ای نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ شرح مبادلہ فکس کرنے سے متعلق کوئی وعدہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے