دفتر خارجہ

پاکستان بھارت کو بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کسی بھی قسم کی غلطی کرنے سے باز رہے، پاکستان کی مسلح افواج   بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں،  پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت دہشتگردی پھیلا کر خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔بھارتی قیادت انتہا پسند عناصر کو ہوا دے کر الیکشن جیتی ہے،  بھارت خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے، پاکستان جھوٹ کے بجائے سچ کے ساتھ بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دے گا، پاکستان کی مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہ ای یو ڈس انفو لیب کا معاملہ یوروپین پارلیمنٹ میں اٹھایا گیا، یورپی پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث عکاس ہے کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، کشمیر میں ایک سال میں ماورائے عدالت 300 کشمیریوں کو قتل کیا گیا، سیکڑوں معصوم کشمیریوں کو بغیر الزام کے قید میں رکھا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں، مودی سرکار کی جانب سے کسانوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، بھارتی پنجاب میں اس وقت کسانوں کی تحریک چل رہی ہے،  پوری دنیا کو بھارت میں انسانی حقوق کی بڑے  پیمانے پر پامالیوں کا ادراک ہے، بھارت کا غیرجمہوری اور دہشت گردی کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسائل سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  کشمیریوں کو ایک روز حق خود ارادیت ملے گا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار داروں میں مضمر ہے، پاکستان عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اسیر کشمیری رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، اور نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں، نئی امریکی انتظامیہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے