شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی نے سیاست بچانے کیلئے سائفر کا جھوٹا بیانیہ بنایا۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاست بچانے کیلئے سائفر کا جھوٹا بیانیہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاست بچانے کیلئے لابیسٹ ہائر کیے، پاکستان کا چہرہ مسخ کروانے کی کوشش کی۔ ڈونلڈ لو کے بیان کے دوران پی ٹی آئی کی نعرے بازی نے پوری دنیا میں پاکستان کا تمسخر بنایا، جو کانگریس ممبر فلسطینیوں کے نسل کشی کا حامی ہے وہ بانی پی ٹی آئی کا بھی حامی ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو تخت پر بٹھانے کیلئے دھاندلی تو 2018 سے پہلے شروع ہوچکی تھی، غیر اعلانیہ سینسر شپ 2018 میں ہونے والی دھاندلی کا ثبوت ہے۔ 2018 میں حلقہ بندیوں میں بے قاعدگیاں ہوئیں، نتائج شفاف نہ ہونے کا اعتراف یورپی مبصرین نے بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں آر ٹی ایس متعارف کروانے کا مقصد پی ٹی آئی کو حکومت دلوانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے