وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو عیدالفطر پر مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو عیدالفطر پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر پاکستان سمیت تمام عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ مبارک گھڑی ہم سب کی زندگی میں ڈھیروں مسرتیں اور خوشیاں لے کر آئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک سے ہماری زندگی میں صبر، قناعت اور دوسروں کے احساس کا جذبہ پیدا ہوا، عیدالفطر اس جذبہ کے عملی اظہار کا ایک موقع ہے۔ اپنے اردگرد ضرورت مندوں، محتاجوں، یتیموں اور ناداروں کے ساتھ صلہ رحمی کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشکل دور ہے جس میں صاحب ثروت کے ایثار و محبت کی عام حالات سے زیادہ ضرورت ہے۔ ان سب کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں جو مشکلات کے جبر کا شکار ہیں۔ اتحادی حکومت کی مسلسل کوشش رہی ہے کہ معاشی مشکلات کا کم سے کم بوجھ عوام تک پہنچے، ہم ہر ممکن حد تک ریلیف عوام تک پہنچانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ان آزمائشوں سے نجات عطا فرمائے گا، آپ کی زندگیوں میں آسانیاں واپس لوٹیں گی، ان شاءاللہ۔ سب کو پاکستان کی بہتری کی تعمیری سوچ، یکسوئی اور مسلسل محنت سے کھوئی ہوئی منزل تک پہنچنا ہے، ہماری محنت و مشقت ملک و قوم کی زندگی میں معاشی بہتری کی عید لائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے