مشتاق احمد

مسلم دنیا اسرائیل کی اجازت کے بغیر غزہ والوں کیلئے کچھ نہیں بھجوا سکتی، سینیٹر مشتاق احمد

اسلام آباد (پاک صحافت) جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ مسلم دنیا اسرائیل کی اجازت کے بغیر غزہ والوں کیلئے کچھ نہیں بھجوا سکتی۔ مشتاق احمد نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں مصر گیا لیکن غزہ جانے کی اجازت نہ مل سکی، مصر میں دو ہفتہ رہا وہاں کوئی احتجاج نہیں دیکھا بالکل ویسی صورتِ حال ہے جیسی مغربی ممالک میں ہے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان کا ریلیف کا سامان مصری ہلال احمر کو دیا گیا جو سامان غزہ جا رہا ہے وہ پہلے اسرائیل جاتا ہے، اسرائیل اس سامان کو چیک کرکے واپس رفح بھیجتا ہے جس کے بعد وہ غزہ جاتا ہے۔ رہنما جماعتِ اسلامی نے بتایا کہ سرجیکل چیزیں بھی اسرائیل آگے جانے نہیں دیتا، مسلم دنیا اسرائیل کی اجازت کے بغیر غزہ کے لوگوں کے لیے کچھ نہیں بھجوا سکتی، مجھے بتایا گیا کہ کم از کم 50 ہزار لوگ غزہ میں شہید ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ حماس کو سلام پیش کرتا ہوں، اسرائیل کی جتنی ملٹری گاڑیاں تباہ ہوئیں اتنی اس کی کبھی کسی جنگ میں تباہ نہیں ہوئی۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ مجھ سے دو ہزار ڈاکٹرز نے رابطہ کیا ہے کہ وہ غزہ جانا چاہتے ہیں، اب ہمیں ون اسٹیٹ اور ٹو اسٹیٹ کی گردان چھوڑ دینی چاہیے، اسے غزہ کے عوام نے چھوڑ دیا ہے، اس وقت صرف فلسطینیوں کی مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے