حمزہ شہباز

بانی پی ٹی آئی سیاست کرنے کی بجائے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیاست کرنے کی بجائے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کو خط لکھنے کے معاملے پر حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کو خط کا مقصد معیشت اور پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے دور حکومت میں ملکی معیشت کا بھٹہ بٹھا گئی تھی، تحریک انصاف اس سے قبل بھی آئی ایم ایف پروگرام کی راہ میں روڑے اٹکاتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھی۔ رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست فتنہ انگیزی اور انتشار پھیلانے تک محدود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے