افغان تارکین

اب تک کتنے افغان شہری وطن واپس جا چکے؟

اسلام آباد (پاک صحافت) افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، 27 اکتوبر کو 5046 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واپس جانے والے افغانیوں میں 1241 مرد، 1002 خواتین اور 2753 بچے شامل تھے، افغانستان روانگی کے لیے 153 گاڑیوں میں 310 خاندانوں کی وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اب تک 81 ہزار 974 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہو چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے لیے مختلف آبادیوں میں اسکیننگ اور غیر ملکی افراد کی میپنگ آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، غیر ملکی افراد کے پاس موجود دستاویزات کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

واضح رہے کہپہلے مرحلے میں ان افراد کے خلاف کارروائی ہو گی جن کے پاس کوئی دستاویز نہیں، پکڑے گئے غیر قانونی غیر ملکیوں کے لیے ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ہر کیمپ میں رجسٹریشن ڈیسک پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا عملہ مصروف عمل رہے گا، رجسٹریشن ڈیسک پر نادرا کا سافٹ ویئر بارڈر مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے