شہباز شریف

شہباز شریف کی اتحادیوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے الیکشن میں اترنے کی حمایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے الیکشن میں اترنے کی حمایت کردی۔ شہباز شریف نے اتحادیوں کے عشایئے میں کہا کہ اگلے مراحل کے لیے اتحادیوں کے درمیان ابھی سے مشاورت ہونی چاہیے کہ الیکشن کیسے لڑنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  ہمارا مخالف پاکستان توڑنے کو کوئی کھلونا توڑنے کے مترادف سمجھتا ہے، یہی سوچ اسے 9 مئی تک لے گئی جب اس کے جتھے نے فوج، ریاست اور سپہ سالار کے خلاف بغاوت کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر صدر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ افسوس ہے کہ صدر نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے انہیں خط لکھا۔شہباز شریف نے کہا کہ اس تقرری کے لیے 8 دن ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے بات ہوئی ہے، آج مزید بات کریں گے۔ یاد رہے کہ اتحادیوں کے عشایئے میں سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان، اتحادی رہنما اختر مینگل، اسلم بھوتانی، اسعد محمود اور حکومت کی طرف سے خواجہ آصف، اسحاق ڈار و دیگر رہنما شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

ملکی معیشت میں بہتری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں۔ وزیراعظم

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں بڑے پیمانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے