پی پی چیئرمین

والدہ کی جدائی سے بڑھ کر اولاد کے لئے کوئی سانحہ نہیں ہوتا، بلاول

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین سے والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ والدہ کی جدائی سے بڑھ کر اولاد کے لئے کوئی سانحہ نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے ان کی والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو  زرداری نے مرحومہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کے بلندیٔ درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے مرحومہ ڈاکٹر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ نے اپنی زندگی عوام کی خدمت کے لئے وقف کردی تھی۔ خیال رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ، سینیٹر قرۃ العین مری اور جمیل سومرو  نے بھی ڈاکٹر عاصم اور ان کی فیملی سے اظہار افسوس کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے