عمران خان

امام حسینؑ کی شہادت ایک ایسا المناک واقعہ ہے کہ صدیاں گزرنے کے باوجود اس کا غم تازہ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خانے یوم عاشور کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یوم عاشور اسلام کی آمد سے قبل بھی اہم خصوصیات کا حامل رہا ہے لیکن نواسئہ رسولﷺ کی شہادت سے اسکی اہمیت اور زیادہ ہو گئی ہے، امام عالی مقامؑ کی شہادت ایک ایسا المناک اور درد انگیز واقعہ ہے کہ امت صدیاں گذرنے کے باوجود ان کی شہادت پرآج بھی افسردہ اور غم ناک ہے، سینکڑوں برس گزر جانے کے باوجود یہ زخم، غم اور واقعہ تازہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ دینِ اسلام کے جن اصولوں کی خاطرحضرت امام حسینؑ نےآلِ رسولﷺ کی شہادت پیش کی، ان اصولوں کی علمبرداری کےلیے ہم بھی قربانی پیش کرنے سے کبھی پیچھے نہ ہٹیں،شہادت حضرت امام حسینؑ کا یہ پیغام ہے کہ باطل بظاہر جتنا بھی عروج پر ہو اس نے بالاخر مٹنا ہوتا ہے اور حق کو جتنا بھی دبایا جائے اس نے قائم رہنا ہوتا ہے۔اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت امام حسینؓ کے جذبہ شہادت، ایثار، قربانی اور حق پرستی کو اپنے اندر تازہ کرنے کی توفیق عطاء فرمائے تاکہ ہم ملک وملت کی سربلندی کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ نواسئہ رسولﷺ اور جگر گوشہ بتول سیدناحضرت امام حسین ؑ نے جب یزید کے جبر واستبداد اور ظلم وستم کو ماننے سے انکار کردیا توآپ کو رفقاء سمیت میدان کربلا میں شہید کردیا گیا، امام عالی مقامؑ نے شہادت قبول فرمائی لیکن ظلم اور جبر کے سامنے سر نہ جھکایا اور نہ ہی یزید کی حکومت کو تسلیم کیا، امام عالی مقامؑ نے اپنے اسوہ سے یہ ثابت کردیا کہ حق وباطل کے معرکہ میں انسان کو ہمیشہ حق کا ساتھ دینا چاہیے اور قربانی دینے سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے