صدر وزیراعظم

صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماوں کی باجوڑ دھماکے کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر، وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماوں نے باجوڑ دھماکے کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے باجوڑ دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کےلیے دعائے مغفرت بھی کی ہے۔

صدر مملکت نے زخمیوں کے لیے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے