ہائی کورٹ لاہور

ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ایم پی اے کو نااہل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

لاہور (پاک صحافت) لاہور ہائی کورٹ نے ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ایم پی اے میاں طارق محمود کو نااہل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے قرار دیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کسی پرائیویٹ شخص کے ریفرنس پر نااہلی کا اختیار نہیں ہے۔ یہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے تجاوز کا کلاسک کیس ہے۔ لہذا نااہلی کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آرٹیکل 63 ٹو کے تحت کمیشن کو صرف اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ سے آنے والے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے۔ یاد رہے کہ پی پی 113 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر جیتنے والے امیدوار میاں طارق محمود کو 2019 میں الیکشن کمیشن نے اثاثے چُھپانے کے الزام پر نااہل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف سے پرانے، قریبی اور گہرے مراسم ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے