سراج الحق

ملک میں کرپشن، لاقانونیت، غربت اور مہنگائی کی انتہا ہوگئی ہے۔ سراج الحق

فیصل آباد (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے اس وقت ملک میں کرپشن، لاقانونیت، غربت اور مہنگائی کی انتہا ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے فیصل آباد میں عوامی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے شفاف انتخابات کی طرف جانا ہوگا۔ عوام بزدل، آزمائے ہوئے نااہل حکمرانوں کو مسترد کریں اور پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے اور اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا انتخاب کریں۔ملک پر بزدل اور نااہل حکمران مسلط ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقاریر کے اسکرپٹ لکھنے والے بھی تھک چکے ہیں۔ ظالم حکمران کورونا کے لیے مختص بجٹ بھی کھا گئے۔ ملک میں کرپشن کی انتہا ہو گئی، بین الاقوامی ڈکٹیشن پر قوانین بنانے کے باوجود ملک اب تک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہے۔ اوپر سے حکم آتا ہے کہ اشیائے خورد و نوش، پیٹرول، بجلی کی قیمتیں بڑھا دو، ہمارے حکمران سمری پر دستخط کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے