جیالے

ہم فلسطینی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سے رابطے میں ہیں

پاک صحافت حزب اللہ نے فلسطینیوں کو ناجائز صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی پر مبارکباد دی ہے۔

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمتی رہنماؤں سے رابطے میں ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الاقصیٰ طوفان نامی فلسطینی مہم فلسطینیوں کے خلاف ناجائز صیہونی حکومت کے مظالم کا جواب ہے۔ حزب اللہ کے مطابق فلسطینیوں کا یہ حملہ پوری عرب دنیا، عالم اسلام اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والے ممالک کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے لیے کھلا پیغام ہے۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے دنیا کے تمام آزادی پسندوں سے فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہم پورے واقعے کی بہت قریب سے نگرانی کر رہے ہیں۔ حزب اللہ فلسطین کے اندر اور باہر مزاحمتی جنگجوؤں سے براہ راست رابطے میں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر کو فلسطینی مزاحمت کاروں نے ناجائز صیہونی حکومت کے اندر گھس کر اس کے خلاف الاقصیٰ طوفان کے نام سے آپریشن شروع کیا جس کے دوران ہزاروں میزائل اور راکٹ فائر کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

موساد طیارہ

موساد کے سربراہ کے طیارے کی ریاض میں لینڈنگ۔ صہیونی میڈیا کا دعوی

(پاک صحافت) اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے