مسلم لیگ ن

ن لیگ کا بلوچستان کی گورنرشپ کے لیے 3 ناموں پر غور

لاہور (پاک صحافت) ن لیگ نے بلوچستان کی گورنرشپ کے لیے 3 ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں گورنر کی نامزدگی کیلئے صوبے میں پرانے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دو روز قبل پیپلز پارٹی کےساتھ حکومت سازی میں اتفاق کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ ن لیگ سندھ اور پنجاب میں گورنرشپ لے گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بلوچستان کی وزارت اعلی کیلئے حتمی نام آئندہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے گا۔ بلوچستان میں اسپیکر شپ مسلم لیگ (ن) جبکہ ڈپٹی اسپیکر شپ پی پی پی کو ملے گی۔

اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کو 6 اور مسلم لیگ (ن) کو 7 وزارتیں ملنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا ایک وزیر اور ایک مشیر ہوگا۔

بلوچستان میں مسلم لیگ ن اور پی پی پی سے بھی مشیر لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے