خواجہ آصف

عمران خان گراونڈ سے باہر ہو چکے ہیں، اور پویلین میں بیٹھ کر تڑپ رہے ہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہعمران خان گراونڈ سے باہر ہو چکے ہیں، اور پویلین میں بیٹھ کر تڑپ رہے ہیں، عمران خان ذہنی طور پر بیمار آدمی ہے، کبھی اسمبلیاں توڑتا ہے کبھی استعفے دیتا ہے،کبھی فوج اورعدلیہ کوگالی دیتا ہے کبھی ان کے ترلے کرتا ہے، اس کا اوّل و آخر ذاتی مفاد ہے، لوگوں کی دولت اور جیب پر نظر سرکاری خزانے پر نظر، پی ٹی آئی والے اس کے دماغ کا علاج کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بہترکوئی حل نہیں کہ سب مل کرملک کی بقا کیلئے بات کریں، ہمیں عمران خان کی طرح اقتدار کے ساتھ چمٹے رہنے کا لالچ نہیں، اقتدار صدا ایک کے پاس نہیں رہتا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر یہی نظام چلتا رہا توپھر سب کچھ برباد ہوجائے گا، حل یہی ہے سب لوگ بیٹھ کر ایک قومی سطح پر مذاکرات شروع کریں، جس میں کسی ایک فریق کے مفادات کو پروٹیکٹ نہ کیا جائے بلکہ ملک اور عوام کا مفاد دیکھا جائے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ موجودہ وقت میں مریم نواز کی انٹری اہمیت کی حامل ہے، ان کی جدوجہد کو تمام طبقات تسلیم کرتےہیں، ہماری پارٹی اور قومی سیاست کے نقطہ نظر سے مریم کی بہت زیادہ فالونگ ہے، ان کا استقبال بھی ٹھوس شہادت ہے، ان کا نا صرف مسلم لیگ ن بلکہ ملک کے سیاسی مستقبل میں انکا بہت بڑا رول ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے