انتخابات

عام انتخابات 28 جنوری 2024 کو کرائے جانے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئندہ عام انتخابات کےلیے مجوزہ شیڈول تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 28 جنوری 2024 کو کرائے جانے کا امکان ہے۔ عملے نے پولنگ کیلئے 27 سے 30 جنوری کی تاریخیں تجویز کردیں تاہم الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد حتمی انتخاباتی شیڈول جاری ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں کا دورانیہ مختصر کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اہم اجلاس میں حلقہ بندیوں کا دورانیہ مختصر کردیا گیا، حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت اب 30 نومبر کو مکمل ہوگی۔

دوسری جانب الیکشن کی تیاریاں سے متعلق مشاورت کیلئے الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ان تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے