نواز شریف

نوازشریف کی اپوزیشن جماعتوں اور صحافیوں کے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ تمام اپوزیشن جماعتوں اور صحافیوں کی جانب سے اعلان کردہ احتجاج اور لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے لندن میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور برطانیہ میں جرنلسٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینئر اور لاہور پریس کلب کے لائف ممبر اظہر جاوید نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ ارشد انصاری نے ملاقات میں میاں نواز شریف کو پاکستان میڈیا اتھارٹی بل، صحافت اور صحافیوں کو پاکستان میں درپیش مسائل سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں آزادی صحافت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ہم مکمل طور پر صحافیوں کے مطالبات کے حق میں ہیں اور ہم آئین و قانون کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ انشااللہ آزادی صحافت بحال ہوگی اور آزادی صحافت میں ہم مکمل طور پر آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ اس وقت پاکستان میں صحافیوں سمیت عوام بری طرح مہنگائی کی دلدل میں دھنس چکے ہیں جس پر مجھے انتہائی تشویش ہے لیکن بہت جلد پاکستان پہلے کی طرح خوشحال ہوگا۔ میاں نوازشریف نے کہا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور مریم نواز کو ہدایت جاری کریں گے وہ صحافیوں کے شانہ بشانہ چلیں جبکہ پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں سے بھی صحافیوں کا بھرپور ساتھ دینے کی بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے