احسن اقبال

نیکی کرنے والے کو ڈسنا عمران خان کی فطرت میں شامل ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیکی کرنے والے کو ڈسنا عمران خان کی فطرت میں شامل ہے۔ جس سے مجبور ہوکر آج وہ اپنے ہی پارٹی رہنماوں کو انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپنے ہر محسن کو ڈنک مارنا عمران خان کی پرانی فطرت ہے۔ ماضی ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے کہ جس جس نے عمران خان کے ساتھ نیکی کی تو اس نے اس کو ڈنگ مارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ نیکی کرکے اس کے شر سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ وسیم اکرم پلس کو پنجاب میں لگاکر پورے صوبے کو پیچھے دھکیلا گیا ہے۔ جبکہ عمران خان کہہ رہے ہیں اب کے پی کے ترقی میں پنجاب کے برابر آگیا ہے۔ آپ نے کے پی کے عوام کا بھی استحصال کیا، کے پی کے عوام ن لیگ کی طرف دیکھ رہے ہیں نوشہرہ الیکشن اس کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے