گوادر ایئرپورٹ

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل تیار

گوادر (پاک صحافت) نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل تیار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن (سی اے اے) ٹیم نے ایئرپورٹ کے سیفٹی چیک مکمل کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سی اے اے ٹیم نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے کلیئر قرار دے دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے 23 مارچ سے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کا افتتاح کرنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے