نور عالم خان

سابق حکومت میں فون آتے تھے اور زبردستی بٹھایا جاتا تھا، نور عالم

اسلام آباد (پاک صحافت) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے انکشاف کیا ہے کہ سابق حکومت میں فون آتے تھے اور انہیں زبردستی بٹھایا جاتا تھا۔  انہوں نے کہا کہ  شکر کریں کہ وہ اب مداخلت نہیں کرتے، خدا کے واسطے جھوٹے بیانات نہ دیا کریں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ  اسمبلی میں بھی حلفاً کہتا ہوں اور خانہ کعبہ میں بھی کہوں گا کہ اس حکومت، اس چیف آف آرمی اسٹاف اور اس ڈی جی آئی ایس آئی سے پہلے ہمیں ٹیلی فونز پر زبردستی بٹھایا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر نور عالم خان نے یہ بھی کہا کہ اب اگر کوئی کرنل، بریگیڈیئر، جرنیل کالیں نہیں کرتا تو آپ خفا کیوں ہیں؟ شکر کریں کہ وہ اب مداخلت نہیں کرتے، خدا کے واسطے جھوٹے بیانات نہ دیا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے