لیاقت بلوچ

کرپٹ مافیاز کے ہاتھوں پاکستان مشکلات سے دو چار ہوگیا، لیاقت بلوچ

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کرپٹ مافیاز کے ہاتھوں پاکستان مشکلات سے دو چار ہوگیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ملک کا مستقبل خطرات سے دوچار ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے جاری بیان میں کہا کہ ہم نے قرضوں سود کی لعنت کا راستہ اختیار کیا،  دنیا سے کشکول کا راستہ اپنایا خود کو اغیار کی دہلیز کے سامنے جھکا دیا جس کی وجہ سے ورلڈ بینک ہماری تہذیب مسجد و محراب پر غلبہ پا چکے ہیں۔ اگر اسلام کو چھوڑیں گے تو ملک کا شیرازہ بکھرے گا، ملک کے بحرانوں کا حل قرآن و سنت کی بالادستی ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے نائب امیر نے جاری بیان میں مزید کہاکہ قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم نہیں ہوئی کرپٹ مافیاز کے ہاتھوں پاکستان مشکلات سے دو چار ہوگیا ہے۔ نئی نسل و مستقبل کی اب ضرورت ہے مجھے آپکی صلاحیت پر اعتماد ہے، اگر نوجوان کھڑے ہو جائیں تو پنجاب میں ترازو بلدیاتی انتخابات میں جیت جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے