عمران خان

اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے زمان پارک لاہور پہنچ گئی

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس زمان پارک لاہور پہنچ گئی۔ پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس کے ساتھ لاہور پولیس کے اہلکار بھی موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ہم عدالت کے حکم سے زمان پارک آئے ہیں، عمران خان توشہ خانہ کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ خیال رہے کہ دوسری جانب اسلام آباد پولیس کو عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر جانے سے روکا جا رہا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ ایس پی کی سربراہی میں آئے ہیں، ہمارے ساتھ پولیس فورس بھی موجود ہے، ہمیں لاہور پولیس کی معاونت بھی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر، فواد چوہدری اور سینیٹر اعجاز چوہدری بھی زمان پارک پہنچ گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے کچھ کارکن بھی ڈنڈے لے کر زمان پارک پہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے