فیصل واوڈا

آرمی چیف کی ہدایات پر اقدامات سے ڈالر کی قیمت کم ہوئی۔ فیصل واوڈا

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایات پر اقدامات سے ڈالر کی قیمت کم ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایات پر اقدامات سے ڈالر کی قیمت کم ہوئی، قیمت میں 15، 16 روپے فرق آیا، چند روز میں مزید 10روپے فرق آئے گا۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستانی قوم کے لیے اچھا دن ہے، 35 سال سے لیڈرشپ کے نام پر کرپٹ ٹولے سے قوم کی جان چھڑوانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس کرپٹ ٹولے سے جان چھڑوائیں پاکستان سونا اگلنے لگے گا، پرویز مشرف کے دور میں پاکستان سونا اگل رہا تھا۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ عام انتخابات شاید جنوری 2024 میں ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے