رانا ثناءاللہ

لانگ مارچ موجودہ حکومت کا بہترین علاج ہے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ موجودہ حکومت کا بہترین علاج ہے اس کے بغیر نااہل حکومت سے چھٹکارہ ممکن نہیں۔ عید کے بعد بھرپور اور تاریخی لانگ مارچ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کو مکمل ختم نہیں کیا ہے بلکہ عید تک ملتوی کیا ہے۔ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف لانگ مارچ ضرور ہوگا چاہے اس میں جتنی بھی جماعتیں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھرپور لانگ مارچ کے علاوہ موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے کا اور کوئی موثر راستہ نہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے دوران اسمبلیوں سے استعفے دینا ہوں گے یا نہیں اس حوالے سے پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی۔ مولانا فضل الرحمن نے مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ملنے کی خواہش کی تھی جس کے لئے آج وہ جاتی امرا تشریف لائے ہیں جبکہ پچھلے دنوں انہوں نے نواز شریف اور آصف زرداری سے بھی گفتگو کی ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت مولانا فضل الرحمن مریم نواز، حمزہ شہباز اور دیگر لیگی رہنماوں سے جاتی امرا میں اہم ملاقات کررہے ہیں جبکہ نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اس ملاقات میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے