نیب

نیب راولپنڈی نے بشری بی بی اور اعظم خان کو طلب کرلیا

راولپنڈی (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے بشری بی بی اور اعظم خان کو طلب کرنے کے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی کرائم ایجنسی (این سی اے) 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے معاملے پر نیب راولپنڈی نے بشری بی بی کو 22 جون کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ نیب سمن میں کہا گیا کہ بشری بی بی کو 13 جون کو طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئیں۔

نیب نے سمن میں بشری بی بی کو القادر ٹرسٹ کے حوالے سے تمام دستاویزات لانے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری طرف اعظم خان کی طلبی کا بھی نیب نے نوٹس جاری کیا اور انہیں 19 جون کو راولپنڈی دفتر میں بلایا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ اعظم خان نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے 19 جون 10 بجے پیش ہوں۔ اعظم خان کو کیس سے متعلق دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی اور کہا کہ بطور گواہ نیب میں اپنے بیان ریکارڈ کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے