بختاور بھٹو

آصف زرداری تاریخ کے سب سے حوصلہ مند اور بہادر باپ ہیں۔بختاور بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری دنیا کے سب سے بہادر اور حوصلہ مند باپ ہیں۔ جس پر ہمیں فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے فادرز ڈے کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری تاریخ کے سب سے حوصلہ مند اور بہادر والد ہیں۔

مختاور بھٹو کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ میرے والد کبھی بھی عدالتوں سے نہیں بھاگے پھر چاہے ان پر کتنے ہی جھوٹے الزامات کیوں نہ لگائے گئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد نے پاکستان میں موجود کٹھ پتلیوں اور بھگوڑے ڈکٹیٹروں کا سامنا کیا جس کی وجہ سے مجھے ان پر فخر ہے۔ یاد رہے کہ آج دنیا بھر میں فاردز ڈے منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر لوگ اپنے والد سے اظہار محبت کے لئے پیغامات جاری کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے