شہبازشریف

انور خان مہر اچھے انسان تھے سب ان کی تعریف کرتے ہیں، وزیر اعظم

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی سکھر ڈویژن کے صدر انور خان مہر کے انتقام پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انور خان مہر اچھے انسان تھے سب ان کی تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ  بھی سکھر آنا ہوا تو ان کے گھر جاکر تعزیت کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی وزیر خورشید شاہ کو فون کرکے پی پی سکھر ڈویژن کے صدر انور خان مہر کے انتقال پر تعزیت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میری طرف سے تعزیت قبول کریں اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔

واضح رہے کہ حاجی انور خان مہر پیپلزپارٹی سکھر ڈویژن کے صدر تھے ، وہ تین بار ممبر سندھ اسمبلی رہے۔گزشتہ رات اچانک طبیت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے