دھمکی

حزب اللہ نے امریکا کو کھلی دھمکی دے دی کہ اگر فلسطین میں کارروائی کی گئی تو…

پاک صحافت عراق کی رضاکار فورس حزب اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے فلسطین میں جھڑپوں میں مداخلت کی تو عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

عراقی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل ابوالحسن الحمیدوی نے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے فلسطینی تنازعات میں مداخلت کی تو حزب اللہ عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گی۔

فلسطینی جنگجوؤں کی مدد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مذہبی ذمہ داری مطالبہ کرتی ہے کہ مسلمانوں، غزہ کے رہائشیوں اور غیر قانونی طور پر مقبوضہ فلسطین میں رہنے والے تمام لوگوں کو دشمنوں کے خطرات سے محفوظ رکھا جائے۔

عراقی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے امریکہ کو خبردار کیا کہ اگر اس نے اس جنگ میں مداخلت کی تو ہمارے میزائل، ڈرون اور اسپیشل فورسز امریکی اڈوں اور اس کے مفادات کو نشانہ بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی مداخلت کی صورت میں اسرائیل اور اس کے کٹھ پتلیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

نعرہ

دریا سے سمندر تک اور تہران سے نیویارک تک طلباء نے فلسطن آزاد ہو گا کے نعرے لگائے

پاک صحافت ایران بھر کی یونیورسٹی کمیونٹی نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے جرائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے