سرفراز بگٹی

نگراں وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب وانگ ژاؤ ہانگ سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے چینی ہم منصب وانگ ژاؤ ہانگ سے اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی چینی ہم منصب وانگ ژاؤ ہانگ سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی ترقی اور سیکیورٹی کے لیے تعاون مزید بڑھانے کے پختہ عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ چین پاکستان کا آزمایا ہوا اور سدا بہار اسٹریٹجک دوست ملک ہے۔

وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ چینی حکومت اور عوام کی پاکستان کی غیرمشروط حمایت قابل تحسین ہے۔ انہوں نے چینی وزیرداخلہ کو پاکستان میں چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

چینی وزیر برائے پبلک سیکیورٹی نے دہشتگردی اور منشیات کی روک تھام کے لیے حکومت پاکستان کے عزم اور اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے چینی شہریوں اور تنصیبات کی سیکیورٹی کے لیے پاکستانی حکومت کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے