جنرل قمر جاوید باوجوہ

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مختلف فلاحی اداروں، سیاسی جماعتوں اور فوج نے ریلیف سینٹر قائم کئے ہیں۔ آرمی چیف

سوات (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے مختلف فلاحی اداروں، سیاسی جماعتوں اور افواج پاکستان نے اپنے ریلیف سینٹر کھولے ہوئے ہیں۔

سوات میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستانیوں، خصوصاً بیرون ملک پاکستانیوں کا رسپانس بہت اچھا ہے۔ آرمی چیف نے کالام سے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے منتقل کیے گئے متاثرین سے ملاقات کی، کانجو کینٹ لائے گئے متاثرین میں سیاح فیملیز بھی شامل ہیں۔ سپہ سالار نے کانجو کینٹ ہیلی پیڈ پر میڈیا کے نمائندوں سے بھی مختصر گفتگو کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نقصانات کے جائزے کیلئے ضلعی انتظامیہ، صوبائی حکومتیں اور فوج مل کر سروے کریں گے۔ کالام میں کافی نقصان ہوا ہے، پل اور ہوٹل تباہ ہوئے ہیں، اس وقت سب سے ضروری کالام روڈ کو کھولنا ہے، امید ہے 6 سے 7 دنوں میں کالام روڈ کو کھول دیں گے، کالام میں پھنسے لوگوں کو نکال رہے ہیں۔ 2010 کے سیلاب میں بھی یہاں ایسی ہی تباہی ہوئی تھی، کالام میں اب بحران کی صورت حال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں خیموں کی زیادہ ضرورت ہے، یو اے ای، ترکیہ اور چین سے امدادی سامان کی پروازیں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ ہمیں متاثرین کو گھر بنا کر دینے پڑیں گے، یہاں پر اتنا مسئلہ نہیں، زیادہ مسئلہ سندھ میں ہے جہاں 4، 4 فٹ پانی کھڑا ہے، مسئلہ بلوچستان کا ہے جہاں پورے کے پورے گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے