سرفراز بگٹی

نوکریاں فروخت ہوں گی تو نوجوان ریاست سے دور ہوں گے۔ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاک صحافت) سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ نوکریاں فروخت ہوں گی تو نوجوان ریاست سے دور ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیراعلی سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گمراہی کا راستہ چھوڑ کر قومی دھارے میں آنے والوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ ایک مدت سے بلوچستان کے نوجوانوں کے ذہنوں میں نفرت گھولی جارہی ہے۔ ریاست مخالف کہانیاں تو سب سناتے ہیں مگر حقائق بیان نہیں کرتے۔

وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ ہم پورے اعتماد کے ساتھ وفاق سے آئینی اصلاحات کے ذریعے اپنے حقوق کی بات کریں گے۔ بلوچستان کے حقوق پر بند کمرے میں کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند دبئی اور سنگاپور سے سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے نوجوانوان کو گمراہ کر رہے ہیں۔ یہ جنگ عسکریت پسندوں اور فوج کی نہیں بلکہ ہم سب کی ہے۔ تشدد کی حوصلہ شکنی کرکے نوجوانوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے