شیری رحمان

عوام دشمن بجٹ سے حکومتی دعووں کی کلی کھل گئی۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عوام دشمن بجٹ کے بعد عوام کے سامنے حکومتی دعووں اور نعروں کی کلی کھل گئی ہے۔ اب مزید عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان حکومت میں آ کر پیٹرول لیوی ختم کرنے کے دعویدار تھے اور اب پیٹرول لیوی کی مد میں 610 ارب حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رہنما پی پی پی سینیٹر شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ ایک طرف آئی ایم ایف شرائط نا ماننے کا دعویٰ اور دوسری طرف قیمتوں میں اضافے کے اعلان سے حکومتی جھوٹ اور فراڈ عوام کے سامنے آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ترقیاتی بجٹ کو رشوت کہتے تھے، اس سال اپنے ناراض ارکان میں 900 ارب ترقیاتی بجٹ بانٹے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف مراد علی شاہ

وزیراعظم کا کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر ملکر حل کرنے اور 150 بسیں دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے