فیصل کریم کنڈی

انوار الحق کاکڑ کے نام پر تحفظات اور اعتراض نہیں تھا۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں انوار الحق کاکڑ کے نام پر تحفظات اور اعتراض نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو اختیار دیا تھا۔ نگراں حکومت کا کام ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ انوار الحق کاکڑ کا کوئی حلقہ نہیں ہے، ان کا فیلڈ پالیٹکس سے بھی کوئی تعلق نہیں۔ خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت منتخب حکومت کی طرح کام کر رہی تھی، صوبے کی نگراں حکومت پر الیکشن کمیشن کو دیر سے خیال آیا۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی خواہش تھی کہ 90 روز میں الیکشن ہوں، سیاسی جماعتوں کو الیکشن سے بھاگنا نہیں چاہیے۔ ہمیں فی الفور الیکشن کی طرف جانا چاہیے، کمیٹی کو بائی پاس کر کے بل پاس کیے گئے، بلوں کو عجلت میں پاس کیا گیا، بل پاس کیے ہیں تو بھگتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے